پیر، 16-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

پارلیمنٹ میں الگ رویہ اور سپریم کورٹ میں بھیگی بلی بن جاتے ہیں : فواد چودھری

08 مئی, 2023 16:13

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ کہا کہ ان لوگوں کا پارلیمنٹ میں الگ رویہ ہوتا ہے اور سپریم کورٹ آکر بھیگی بلی بن جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہناتھا کہ سپریم کورٹ کو بند کردینے سے حکومت نہیں چل سکتی ، ملک میں نظام اس طرح سے نہیں چل سکتا، سپریم کورٹ سے محاذ آرائی ملک کے لیے خطرناک ہے ۔

فواد چوہدری نےکہا کہ 8سے10لوگ اپنی کرسیوں سے چمٹے رہنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا ہے ، عوامی حکومت آنے پر نگراں پنجاب اور کے پی حکومت کو جواب دینا پڑے گا۔

یہ پڑھیں : بشریٰ بی بی کی طرف سے مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوائیں گے: فواد چوہدری

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔