عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری کا نوٹس، سیکریٹری داخلہ 15 منٹ میں طلب

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کی ہائیکورٹ نے احاطہ عدالت سے عمران خان کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہائی کورٹ عمر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ یہ جس نے بھی کیا ہے غلط کیا، میں تحمل سے کام لے رہا ہوں۔ چیف جسٹس نے ایڈوکیٹ جنرل کو ہدایت دی کہ فوری طور پر بتائیں عمران خان کو کس نے گرفتار کیا اور کس کیس میں گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا
عدالت نے 15 منٹ میں سیکریٹری داخلہ کو طلب کرلیا اور ریمارکس دیئے کہ سیکریٹری داخلہ نہ آئے تو وزیر اعظم کو طلب کریں گے۔
ایڈوکیٹ جنرل نے 15 منٹ کا وقت آدھے گھنٹے تک بڑھانے کی استدعا کی گئی، جسے عدالت نے مسترد کردیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










