اب صرف قانون حرکت کریگا، قانون کسی کے تابع نہیں ہے: عمران کی گرفتار پر خواجہ آصف کا ردعمل

اسلام آباد: خواجہ آصف نے عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ اقتدار میں عمران خان نے نیب نیب بہت کھیلا، فرمائشی گرفتاریاں اور لاڈلے کی ہر ضد پوری ہوتی تھی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قید میں لاڈلے کی انا کی تسکین کیلئے اذیتیں دی جاتیں تھیں، بیٹیوں، بہنوں کو بھی نیب نے گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا
ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ اب صرف قانون حرکت کرے گا، قانون کسی کے تابع نہیں ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










