آئین کی تشریح کرنے والے اس ایوان کے تقدس کا خیال رکھیں : اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد : وزیر قانون کا کہنا ہے کہ توہین پارلیمنٹ کا مجوزہ قانون بہت اچھا ہے، اسے بننا چاہے، اس ایوان کے تقدس کا خیال رکھیں۔
وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قانون بنانے اور تبدیلی کا اختیار صرف پارلیمان کا ہے۔ پارلیمان نے یہ اختیار قائمہ کمیٹیوں کو دیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طے شدہ ہے قانون کو پاس کرنا اور مسترد کرنے کا حق اس ایوان کا ہے۔ جن اداروں نے آئین کی تشریح کرنی ہے۔ وہ بھی اس ایوان کے تقدس کا خیال رکھیں۔ آئین کے دائرے میں رہا جائے تو اداروں میں تصادم نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : کبھی بندوق تو کبھی ہتھوڑے والے پکڑ لیتے ہیں، پھر کہا جاتا ہے مٹی پاؤ آگے چلیں : جاوید لطیف
ان کا کہنا تھا کہ توہین پارلیمنٹ کا مجوزہ قانون بہت اچھا ہے، اسے بننا چاہے۔ اس بل کو قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے، وزارت قانون اس میں مزید بہتری لائے گی۔ حکومت نے توہین پارلیمنٹ بل کی حمایت کردی۔ اس قانون کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے، ہم اسے مزید بہتر بنائیں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










