کہا تھا کہ عمران خان گرفتار ہوئے تو تحریک چلے گی، جس کا کوئی لیڈر نہیں ہوگا : فواد چوہدری

لاہور : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ میں نے کل ہی کہا تھا عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو بڑی تحریک چلے گی۔
تحریک انصاف کے سینیئر رہنماء فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ بزدل حکومت نے انٹرنیٹ بند کردیا، ٹی وی پر سنسر شپ عائد کردی۔ اسلام آباد کو قلعے میں تبدیل کردیا۔ حکومت کا مقصد تھا لیڈرشپ عوام سے کٹ جائے۔
یہ بھی پڑھیں : انتقامی کارروائی ہے، ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے : شاہ محمود قریشی
انہوں نے کہا کہ میں نے کل ہی کہا تھا عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو بڑی تحرِیک چلے گی۔ کہا تھا ایسی تحریک چلے گی، جس کا کوئی لیڈر نہیں ہوگا اور یہ تحریک شروع ہوگئی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










