اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

سرکاری اور فوجی عمارتوں کو نقصان پہنچانا قابل مذمت ہے: صدر مملکت

11 مئی, 2023 16:08

اسلام آباد: عارف علوی کا کہنا ہے کہ کچھ شرپسندوں نے سرکاری اور فوجی عمارتوں کو نقصان پہنچایا وہ قابل مذمت ہے، ہمیں جبر اور گرفتاریوں کے بجائے دوبارہ سوچنا چاہیے اور سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے۔

صدر مملکت عارف علوی نے اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے پیدا ملک کی موجودہ صورتحال پر شدید پریشان ہوں، انسانی جانوں کا ضیاع دل دہلا دینے والا، باعث تشویش، افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پہلے پاک فوج کی حامی اب مخالف، دوغلا پن عوام کے سامنے ہے،آئی ایس پی آر

عارف علوی کا کہنا تھا کہ احتجاج پاکستان کے ہر شہری کا آئینی حق ہے اسے ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہنا چاہیے، کچھ شرپسندوں نے سرکاری اور فوجی عمارتوں کو نقصان پہنچایا وہ قابل مذمت ہے، ہمیں جبر اور گرفتاریوں کے بجائے دوبارہ سوچنا چاہیے اور سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اور عسکری قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا، امید کرتا ہوں حالات بہتر ہونگے، ملک کے تمام شہریوں سے پرامن رہنے کی پرزور اپیل کرتا ہوں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔