سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ منظور، منتخب کی شق ختم، میئر براہ راست انتخاب لڑ سکے گا

کراچی : بلدیاتی کونسلز کے چیئرمین، وائس چیئرمین، میئر اور ڈپٹی میئر براہ راست انتخاب لڑسکیں گے، میئر بننے والے کو چھ ماہ کے اندر الیکشن لڑنا ہوگا۔
لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کا مسودہ سندھ اسمبلی میں پیش پیش کیا گیا، جس کے تحت بلدیاتی کونسلز میں چیئرمین میئر کے لیے عمومی، مخصوص نشست پر منتخب کی شق ختم کی گئی۔
2001 کے بلدیاتی قانون کی طرز پر چیئرمین، میئر کا امیدوار کونسل رکن ہوئے بغیر الیکشن لڑسکے گا۔ مجوزہ بلدیاتی ترمیم پر پیپلزپارٹی کی مشاورت کے بعد لائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ کے دورے، شہر پر پولیس اور رینجرز کا مکمل کنٹرول ہے : حکام
سندھ اسمبلی نے بلدیاتی ایکٹ میں اہم ترمیم کردی، جس کی حمایت ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے بھی کی۔ پی ٹی آئی ارکان ایوان میں موجود نہیں تھے۔
صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ کراچی کا میئر بننے والے کو چھ ماہ کے اندر الیکشن لڑنا ہوگا۔ وفاقی وزیر کی طرز چھ ماہ کے اندر رُکن منتخب ہونا ہے، اُسی طرز کی ترمیم ہے۔ ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










