اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہرے، ملک بھر میں 11 افراد جاں بحق، 64 زخمی ہوئے

11 مئی, 2023 13:11

اسلام آباد : تحریک انصاف کے پارٹی چیئرمین کی گرفتاری کیخلاف ہونے والے احتجاج میں 11 افراد جاں بحق، جبکہ 64 افراد زخمی ہوئے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران ملک بھر میں جاں بحق اور زخمی افراد کی تفصیلات جاری کردیں گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ کے دورے، شہر پر پولیس اور رینجرز کا مکمل کنٹرول ہے : حکام

رپورٹ کے مطابق لاہور میں دو افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے، 300 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

فیصل آباد میں 3 جاں بحق، 13 زخمی، کوئٹہ میں 3 جاں بحق، 6 زخمی، مالاکنڈ میں 3 جاں بحق، 18 زخمی اور مردان میں دو جبکہ راولپنڈی میں 5 خواتین زخمی ہوئیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔