القادر ٹرسٹ کیس : عمران خان کی دو ہفتے کے لیئے ضمانت منظور

اسلام آباد : عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں دلائل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کی دو ہفتے کے لیئے ضمانت منظور کرلی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل دیئے کہ درخواست ضمانت عدالت کے سامنے ہے۔ عمران خان کو 9 مئی کو بائیو میٹرک برانچ سے گرفتار کیا گیا۔ کمرہ عدالت کے باہر رینجرز نے حصار بنایا ہوا ہے۔ ہم نے نیب کو القادر ٹرسٹ کیس کی کاپی دینے سے متعلق لکھا تھا۔
وکیل نے کہا کہ درخواست میں انکوائری رپورٹ فراہم کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔ وارنٹ گرفتاری ملزم کی مسلسل عدم موجودگی پر جاری کئے جا سکتے ہیں۔ نیب نے عمران خان کی انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کیا۔ نئی نیب ترمیم کے بعد صرف تحقیقات میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے جا سکتے ہیں۔
عمران خان کے وکیل نے کہا کہ انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کا مقصد عمران خان کو گرفتار کرنا ہے۔ نیب کی انکوائری رپورٹ کو عدالت میں چیلنج کرتے ہیں۔ عمران خان کو گرفتاری کے بعد انکوائری رپورٹ دکھائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : عمران نیازی کو بچانے کیلئے عدالت آہنی دیوار بن چکی ہے : وزیر اعظم شہباز شریف
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس کیس میں آپ کو سوالنامہ فراہم کیا گیا؟ خواجہ حارث کے وکیل نے کہا کہ نہیں سوالنامہ فراہم نہیں کیا گیا تھا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان اس نوٹس پر نیب کے سامنے پیش ہوئے۔ خواجہ حارث نے کہا کہ عمران خان پیش نہیں ہوئے، جواب جمع کرایا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان نے نیب کا نوٹس کسی عدالت میں چیلنج کیا۔ خواجہ صاحب کیا آپ کو معلوم ہے کہ پیش نہ ہونے پر نوٹس چیلنج کیا جاتا ہے؟
خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ نیب نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 2 نوٹسز بھیجے تھے۔ اس کیس میں ایک ہی بھیجا۔ ہم نوٹس کا جواب دے چکے ہیں۔ ہم نے سمجھا نیب نے دوبارہ نوٹس جاری نہیں کیا تو معاملہ ختم ہوگیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں، کال اپ نوٹس واضح ہونا چاہیئے۔ خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ نئے نیب قانون کے مطابق انکوائری کی سطح پر گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ کیا یہاں مارشل لا لگ گیا؟
عمران خان کے وکیل نے نیب قانون کے کلاز 90 کو پڑھا اور کہا کہ نیب اس وقت جانبدار ہے۔
اسلام آباد : عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کی دو ہفتے کے لیئے ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











