اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی بلوائیوں اور ان کے سہولتکاروں کیخلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت

12 مئی, 2023 13:49

لاہور : محسن نقوی نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے اور بلوائیوں کیخلاف کارروائی میں تمام قانونی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبے میں قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کے لیے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں اجلاس میں صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے امن وامان کی صورتحال اور شرپسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے بارے بریفنگ دی۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے تمام قانونی اقدامات اٹھانے اور بلوائیوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا پرتشدد احتجاج : پنجاب بھر سے گرفتار افراد کی تعداد ڈھائی ہزار ہوگئی

محسن نقوی نے کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس سمیت سرکاری املاک پر حملہ کرنے والوں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔ سرکاری املاک میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کر کے دہشت گردی کا بد ترین مظاہرہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہر حملہ آور کی شناخت کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ محکمہ پراسیکیوشن دہشت گردی کے ان واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف پراسیکیوشن کے عمل کو تیز رفتاری سے آگے بڑھائے۔

محسن نقوی نے شرپسندوں اور حملہ آوروں کی جلد از جلد شناخت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زور دیا کہ بلوائیوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی میں کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ صوبے میں قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔