عمران خان کی درخواست منظور، توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی روک دی گئی

اسلام آباد : توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی روکنے کی عمران خان کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کے لیئے عمران خان کی متفرق درخواست پر سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ عامر فاروق نے کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ ایک آپ کا ٹرانسفر کا کیس بھی ہے۔ خواجہ حارث نے کہا کہ توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہی نہیں ہے۔ فواد چوہدری کی اپیل بھی دائر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا پرتشدد احتجاج : پنجاب بھر سے گرفتار افراد کی تعداد ڈھائی ہزار ہوگئی
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آج تو ہر طرف ہمارے ارگرد اسلحہ ہی ہے۔ وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ مجھے عدالت پہنچنے میں آدھا گھنٹہ لگا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم اپنی بلڈنگ شفٹ کر رہے ہیں اس لئے ہماری الماریاں خالی ہیں۔
عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیئے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












