پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کو غبن کے کیس میں گرفتار کیا گیا، مجرم کو کیفر کردار تک پہنچانے کے بجائے اسے تحفظ دیا جارہا ہے، عدالت جرم کو تحفظ دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا (ن) لیگی قیادت کو احتجاجی جلسوں کی کال دینے کا فیصلہ
مولانا فضل الرحمان کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پوری قوم پیر کو سپریم کورٹ کے سامنے جمع ہو، آرام سے گھی نہیں نکلے گا تو انگلی ٹیڑھی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کسی نے ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی تو ڈنڈے اور مکے سے جواب دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ’مدر آف لاء ‘ ہے ’مدر ان لاء‘ بننے کی کوشش نہ کرے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









