صدر مملکت کی پی ٹی آئی سربراہ سے طویل ملاقات، عمران خان بات چیت کرنے کو تیار

اسلام آباد : پی ٹی آئی چیئرمین اب تمام مقدمات قانونی طور پر لڑنے اور سیاسی پارٹیوں سے بات چیت کرنے کو تیار ہوگئے ہیں۔
صدر مملکت عارف علوی نے پولیس لائن میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی، جس کے دوران ان سے خیریت دریافت کی اور گرفتاری پر ہنگامہ آرائی سے پیدا صورحال سے بھی آگاہ کیا۔
ڈھائی گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات کے دوران صدر مملکت نے ملک میں جاری سیاسی گشیدگی میں کمی کرنے کیلئے عمران خان کو لچک دکھانے کا مشورہ دیا اور مقدمات پر قانونی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں : چیف جسٹس اپنا منصب چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلیں: مریم نواز
عمران خان نے سرکاری اور حساس عمارتوں پر ہنگامہ آرائی پر دکھ کا اظہار اور صدر مملکت کو پارٹی کی مرکزی قیادت کی گرفتاری پر شکوہ بھی کیا۔
عمران خان نے اپنے اوپر قائم مقدمات کو قانونی طور پر لڑنے کی یقین دہانی کروائی اور صدر مملکت کو سیاسی طور پر پارٹی پالیسی سے آگاہ کیا۔ صدر مملکت کو تمام سیاسی پارٹیوں سے بات چیت کرنے کا بھی عندیہ دے دیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










