اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

اسپیکر بلوچستان اسمبلی سیاسی پارہ نیچے لانے کیلئے سرگرم، اسلام آباد جانے کا اعلان

12 مئی, 2023 13:46

کوئٹہ : اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی کا کہنا ہے کہ چاروں اسمبلیوں کے اسپیکرز کو صورتحال کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا چائیے۔

اسپیکر بلوچستان نے ملکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ پاکستان ہر چیز پر مقدم ہے، اس لیے سب سے پہلے پاکستان کے مفاد کو سامنے رکھنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم اور ہماری سیاست ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینٹ اور چاروں اسمبلیوں کے اسپیکرز کو صورتحال کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا چائیے، بات چیت کے لیے اسلام آباد جا رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : صدر مملکت کی پی ٹی آئی سربراہ سے طویل ملاقات، عمران خان بات چیت کرنے کو تیار

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز اسمبلیوں کے کسٹوڈین ہوتے ہیں۔ جب کوئی اسمبلی کا اسپیکر یا چیئرمین ہوتا ہے تو وہ پارٹی سے بالاتر ہوتا ہے۔

اسپیکر نے کہا کہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے اسپیکر، چیئرمین سینٹ اور دیگر صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکروں کو مل کر کسی تاخیر کے بغیر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔