پی ٹی آئی پنجاب کی اہم رہنماء یاسمین راشد گرفتار

لاہور : پنجاب پولیس نے تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر یاسمین راشد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنماء عندلیب عباس نے دعویٰ کیا ہے کہ یاسمین راشد پولیس چھاپوں کی وجہ سے گھر میں موجود نہیں تھیں، وہ ڈیفینس یا کیولری گراؤنڈ میں روپوش تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماء شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا
انہوں نے بتایا کہ یاسمین راشد کو لاہور سے کارکنان لے کر اسلام آباد پہنچنا تھا۔ انہیں صبح ساڑھے چھ بجے گرفتار کیا گیا۔ دو روز قبل یاسمین راشد کے شوہر اور دیور کو بھی گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










