عمران خان کی سیکورٹی کیلئے 106 پولیس اہلکار زمان پاک پہنچ گئے

لاہور : عمران خان کے واپس زمان پارک پہنچتے ہی سیکورٹی بھی پہنچ گئی، زمان پارک میں عمران خان کی سیکورٹی پر 106 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔
پولیس اہلکار تین شفٹوں میں کام کریں گے۔ پہلی شفٹ میں 35 اہلکار، دوسری میں 35 جبکہ تیسری شفٹ میں 36 اہلکار تعینات ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کو پیر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کی گرفتاری کے بعد سیکورٹی اہلکار زمان پارک سے چلے گئے تھے۔ سیکورٹی اہلکار سول کپڑوں میں ملبوس ہیں۔ سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کارکنان کے غم و غصے کی وجہ سے سول کپڑے پہنے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











