اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

پاک فوج کا ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل، شہری سمیت 7 جوان شہید

13 مئی, 2023 13:59

اسلام آباد : پاک فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی کمپاؤنڈ میں کلیئرنس آپریشن 12 مئی کی شام دہشت گردوں کے ابتدائی حملے کو پسپاء کرنے کے بعد شروع ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی درخواست منظور، توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی روک دی گئی

ترجمان نے کہا کہ پیچیدہ کلیئرنس آپریشن میں ایک رہائشی عمارت سے تین خاندانوں سمیت یرغمالیوں کو بحفظات بچانا شامل تھا۔ دہشت گردوں نے اپنے خوفناک حملے سے بچوں کو بھی نہیں بخشا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک شہری سمیت 7 جوان شہید، جبکہ ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔