اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

جنوبی وزیرستان میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق

13 مئی, 2023 13:02

اسلام آباد : وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان لوئر کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ اس سال جنوبی وزیرستان لوئر سے یہ پہلا مثبت ماحولیاتی نمونہ ہے۔ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اور مؤثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وائرس کی شناخت پاکستان کے مؤثر پولیو نگرانی نظام کو نمایاں کرتی ہے۔ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔ وائرس کی جینیاتی طور ستمبر 2022 میں پائے جانے والے وائرس سے مشابہت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نوشہرہ : پولیو ٹیم پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں حملہ آور گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ والدین کو پولیو وائرس کے خطرہ کا احساس ہونا چاہیے۔ والدین کے تعاون اور مدد کے بغیر یہ جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔ ویکسین بچوں کو تاحیات معذوری سے بچانے کا واحد اور مؤثر طریقہ ہے۔

واضح رہے کہ ضلع سے آخری پولیو کیس اگست 2022 میں رپورٹ ہوا تھا۔ اب تک 2023 میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔