عدلیہ نے اگر یہ ارادہ کر لیا ہے کہ ایک شخص ون مین شو ہے، تو وہ نہیں ہے : خواجہ آصف

سیالکوٹ : وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ یہ کون سا انصاف اور کون سی عدلیہ ہے؟ عدالت نے ملزم کو کہا آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، اگر خوشی ہوئی ہے تو اٹھ کر گلے لگا لو۔ عدلیہ نے اگر یہ ارادہ کر لیا ہے کہ ایک شخص ون مین شو ہے تو وہ نہیں ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔ انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔ ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کا لفظ موجود نہیں۔ میں نے کبھی اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ نہیں بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر شرمندہ ہوں جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ جن خاندانوں کا تقدس مجروح ہوا ان سے معافی مانگتا ہوں۔ سوچ بھی نہیں سکتا اس قسم کا سلوک روا رکھا جائے گا۔ اجازت ملی تو ان خواتین اور بیٹیوں سے معافی مانگوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 5 سے 7 سال کی سیاست میں بہت سی حدود کراس ہوئی ہیں۔ انتظامیہ اور پولیس کا تو کچھ نہیں جاتا، میں بہت شرمندہ ہوں۔ سیاسی بنیاد پر بیان نہیں دے رہا، ذاتی طور پر شرمندہ ہوں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ 2018 میں ایک ایجنڈے کے تحت نواز شریف کیخلاف سازش شروع ہوئی۔ نواز شریف کی سیاست آج بھی جاری ہے اور ان کا بھائی وزیراعظم ہے۔ نواز شریف کو سیاست سے نکالنے کا گٹھ جوڑ تھا۔ نواز شریف سیاست سے باہر نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی جتھوں کی دہشتگردی برداشت نہیں، 72 گھنٹوں میں حملہ آور گرفتار ہونے چاہئیں : وزیر اعظم
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ سازش میں شامل کردار آج رسوا ہو رہے ہیں۔ عزت بچانے کیلئے صفائیاں دے رہے ہیں۔ عدالت نے ملزم کو کہا آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اگر خوشی ہوئی ہے تو اٹھ کر گلے لگا لو۔ جو ریلیف اس شخص کو مل رہا ہے کاش ہمیں بھی ملتا۔ عدلیہ کے اعلیٰ ترین عہدے کا یہ حال ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پورے پورے خاندان کو عدالتوں میں بلایا گیا۔ یہ سہولیات شریف خاندان کو کیوں میسر نہیں تھیں۔ مریم نواز اپنے والد سے ملنے جیل جایا کرتی تھیں۔ آصف زرداری کی بہن کو نظر بند کیا گیا۔ یہ کون سا انصاف اور کون سی عدلیہ ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی حدود سے تجاوز ہو رہا ہے۔ ہارلیمنٹ اپنی ساکھ کی آئین کے مطابق حفاظت کرے گی۔ پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے کی ایگزیکٹو پابند ہے۔ عدلیہ نے اگر یہ ارادہ کر لیا ہے کہ ایک شخص ون مین شو ہے تو وہ نہیں ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ کل رات آرمی چیف کا نام لے کر جو باتیں کیں ہیں، وہ مناسب نہیں۔ جو ہمارا دشمن نہیں کرسکا وہ عمران خان کے حواریوں نے کر دکھایا۔ لاہور اور راولپنڈی میں پاک فوج کی تنصیبات ہر حملے کیے گئے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے املاک کو نقصان پہنچانے پر ایک لفظ نہیں بولا۔ جنہوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ان کو ضرور سزا ملے گی۔ جو طریقہ کار یہ اپنا رہے ہیں ان کو اس پر جواب ملے گا۔ عمران خان کا ویڈیو پیغام ایک دن پہلے آیا ہے اس نے ہدایت دی تھی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










