اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

جے یو آئی کے پارٹی کارکنان کو کپڑے، بستر و دیگر سامان ساتھ لانے کی ہدایت

13 مئی, 2023 12:37

پشاور : جے یو آئی نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے لیے شرکاء کو ہدایت نامہ جاری کر دیا، کپڑے، بستر، چارجر سمیت دیگر سامان لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جمیعت علما اسلام ف کے ہدایت نامے کے مطابق تمام کارکنان نظم کی پابندی کریں گے۔ اپنی بساط کے مطابق اپنے ضلعی امیر کو اتوار بوقت عصر سے قبل چندہ جمع کرا دیں۔ اپنے ساتھ ضروری سامان بشمول کپڑے، بستر، لوٹا اور صابق ساتھ لے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان

پارٹی نے ہدایت دی کہ اپنے موبائل کا چارجر ضرور ساتھ رکھیں، ساتھیوں سے مانگنے سے گریز کریں۔ جمیعت کے جھنڈے والا بیج ضرور لگائیں۔ جب تک امیر احتجاج ختم کرنے کا اعلان نہ کریں، اپنی اپنی جگہ پر موجود رہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔