لاہور ہائی کورٹ علی افضل ساہی کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا

لاہور : عدالت نے علی افضل ساہی کی بازیابی کے لئے مہلت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنماء علی افضل ساہی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سی پی او فیصل آباد عثمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایا کہ فیصل آباد بار کے صدر کو نظر بندی کے لیے گرفتار کیا گیا۔ علی افضل ساہی ہماری تحویل میں نہیں ہے۔ بار صدر گرفتاری کے موقع پر موجود تھا۔
یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم نے اپنی کھوٹی سیاست کی خاطر ملک کو داؤ پر لگایا ہوا ہے : پرویز الہٰی
افضل ساہی کے وکیل نے کہا کہ کمیٹی روم فیصل آباد سے وہ پکڑ کر لے گئے ہیں۔ اگر وہ لانا نہیں چاہتے تو بتا تو دیں کہ کہاں پر ہے۔ ان کی فیملی ہے، وہ پریشان ہیں۔
سی پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ کمیٹی بنا دی ہے اس حوالے سے کچھ وقت دے دیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ویڈیو میں بھی وہ نظر آرہے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









