پی ٹی آئی میں شمولیت سے انکار پر مجھ پر جھوٹا کیس بنا گیا : مصطفیٰ کمال

کراچی : ایم کیو ایم رہنماء کا کہنا ہے کہ مقبول تو ہٹلر بھی تھا، کیا اس کا نام بھی ادب سے لیا جائے؟ پی ٹی آئی دور حکومت میں پارٹی میں شمولیت کی آفر آئی تھی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں مجھ پر جھوٹا کیس بنا۔ پی ٹی آئی دور حکومت میں پارٹی میں شمولیت کی آفر آئی تھی۔ جب پی ٹی آئی میں ضم ہونے سے منع کیا تو کیس بنا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کیس میں جس بندے کو قتل کرنے کا الزام ہے وہ گھوم پھر رہا ہے۔ عمران خان کی گرفتار کے بعد پاکستان کو جلا دیا گیا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔ پنجاب کا ڈومیسائل نہ ہونے پر لوگ لاپتہ ہوجاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کو تمام واقعات کی ذمہ داری لینی پڑے گی : خرم دستگیر
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی تو ہمیں گننے کیلئے تیار نہیں ، کوئی ٹرینڈ نہیں چلایا گیا۔ توڑ پھوڑ کی تحریک ذاتی مفاد کیلئے ہے۔ نواز شریف اہلیہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر جیل گئے تھے۔ رانا ثنااللہ پر ہیروئن کا کیس بنا کر ایک سال جیل میں رکھا گیا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں عمران خان بہت مقبول ہیں۔ مقبول تو ہٹلر بھی تھا، کیا اس کا نام بھی ادب سے لیا جائے؟ عمران خان 4 سال حکومت میں رہے، لیکن ایک کام نہیں گنواسکے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










