اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

نیب کی مراد سعید کیخلاف رشوت، غیر قانونی تقرریوں کی شکایات پر تحقیقات کا آغاز

13 مئی, 2023 13:55

پشاور : نیب نے رشوت، غیر قانونی تقرریوں سمیت دیگر شکایات پر مختلف محکموں سے کیس سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

نیب نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، لائیو اسٹاک، ایریگیشن سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ متعلقہ محمکوں سے مبینہ غیر قانونی تقرریوں سے متعلق معلومات مانگ لیں۔

یہ بھی پڑھیں : دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ہے، ہوسکتا ہے یہ آخری ویڈیو پیغام ہو: مراد سعید

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے مبینہ کرپشن اور کرپٹ پریکٹسیز سے متعلق تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ خط کے مطابق مراد سعید نے مبینہ طور پر فرنٹ مین حمید اور فضل مولا کے ذریعے ان پیسوں سے پراپرٹی خریدی۔

سیکریٹری ایری گیشن سے باغ ڈیری سوات ایری گیشن چینل میں مبینہ کرپشن سے متعلق معلومات بھی طلب کی گئیں ہیں، جس میں باغ ڈیری پراجیکٹ تخمینہ، جاری فنڈ اور پراجیکٹ ایسٹیمیٹ کی تفصیلات شامل ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔