اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

13 مئی, 2023 14:00

اسلام آباد : عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح  کیس کی سماعت سول جج نصرمِن اللہ نے کی۔

درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے اپنے دلائل میں کہا کہ عدت کے دوران شادی غیر قانونی ہے۔ ایسا کہنا فراڈ ہے کہ 2018 کے پہلے دن شادی کریں گے تو وزیراعظم بن جائیں گے۔ کچھ عدالتی فیصلے اس کو غیر قانونی اور کچھ اس کو زنا قرار دیتے ہیں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ جنوری 2018 میں بشریٰ بی بی عدت میں تھیں، طلاق نومبر میں ہوئی۔ اگر شادی قانونی تھی تو دوبارہ ںکاح کیوں کیا؟

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کو پیر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ

جج نے استفسار کیا کہ عمران خان کا نکاح لاہور میں ہوا، اس عدالت کا دائرہ اختیار کیسے بنتا ہے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ اگر گولیاں ایک جگہ لگی ہوں اور موت دوسری جگہ واقعہ ہوتی ہے تو دونوں جگہ ٹرائل ہو سکتا ہے۔

وکیل نے دلائل دیئے کہ عدت کا دورانیہ اس لیئے ہوتا ہے کہ شاید خاتون کے اختلافات اپنے شوہر سے ختم ہو جائیں۔ طلاق حلال ہے، لیکن ناپسندیدہ عمل ہے۔ عمران خان وزیراعظم بننے کیلئے بے تاب تھے اس لیئے عدت میں نکاح کیا۔

راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ حاملہ اور بغیر حمل کے خاتون کی عدت کا دورانیہ الگ الگ ہے۔ نکاح کا عمل اسلام آباد سے شروع ہوا، اس لیئے یہ معاملہ اسلام آباد کی عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کرلیے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔