اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

تحریک انصاف اور عدلیہ کا گٹھ جوڑ نظر آرہا ہے : شیری رحمان

13 مئی, 2023 16:01

اسلام آباد : پیپلز پارٹی سینیٹر کا کہنا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، تحریک انصاف اور عدلیہ کا گٹھ جوڑ نظر آرہا ہے، پشت پناہی کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر شیری رحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عمران خان اور تحریک انتشار نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ شرپسندوں نے ملک کو مفلوج کرنے کی کوشش کی۔ عمران نیازی خود کو ریاست اور قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔ عمران نیازی کی پشت پناہی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوچھا جارہا ہے کہ ان لوگوں کیخلاف ایکشن کیوں نہیں لیا جارہا۔ ریاست اور حکومت دیکھ رہی ہے جس طرح عمران کو ریلیف مل رہا ہے۔ ملک کی ساکھ کو داؤ پر لگایا جارہا ہے۔ منصوبہ بندی کے تحت سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عدلیہ نے اگر یہ ارادہ کر لیا ہے کہ ایک شخص ون مین شو ہے، تو وہ نہیں ہے : خواجہ آصف

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز والد سے ملنے گئیں تو انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، لیکن کسی نے اداروں پر حملہ نہیں کیا۔ بی بی کی شہادت پر پیپلزپارٹی نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔ جتھوں کے خلاف ہر صورت کارروائی کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی پر پی ٹی آئی لیڈر شپ کی طرف سے کوئی مذمت نہیں کی گئی۔ عمران خان کے دور میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت کو جیلوں میں ڈالا گیا۔ پیپلزپارٹی مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور عدلیہ کا گٹھ جوڑ نظر آرہا ہے۔ ملک میں امن قائم کرنے کیلئے حکومت کو ایکشن لینا پڑ رہا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔