کیا کچے کے ڈاکوؤں کو بھی دیکھ کر کہا جائے گا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی؟ جاوید لطیف

اسلام آباد : وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے واضح کردیا کوئی بھی شخص تخریب کار اکٹھے کرکے کچھ بھی کرسکتا ہے، کچے کے ڈاکوؤں کو دیکھ کر بھی خوشی ہوگی؟
مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان نے بجلی اور گیس کے بل جلائے تھے۔ قاسم سوری نے آئین توڑا، لیکن اس کیخلاف کوئی ایکشن نہیں ہوا۔ 60 ارب روپے لوٹنے والے ڈاکو کو عدلیہ میں عزت و احترام ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 9 اور 10 مئی کو ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کرنیوالوں کو آزاد چھوڑ دیا گیا۔ تربیت یافتہ شرپسندوں نے سرکاری املاک کو نشانہ بنایا۔ پی ٹی آئی نے اپنا مخصوص دہشت گرد گروہ تیار کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کو تمام واقعات کی ذمہ داری لینی پڑے گی : خرم دستگیر
ان کا کہنا تھا کہ کیا کچے کے ڈاکوؤں کو بھی دیکھ کر کہا جائے گا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی؟ کیا دہشتگرد کا استقبال اس لیے کیا جارہا ہے کہ وہ پاکستان فتح کرکے آیا ہے۔ عمران خان نے واضح کردیا کوئی بھی شخص تخریب کار اکٹھے کرکے کچھ بھی کرسکتا ہے۔
لیگی رہنماء نے کہا کہ اداروں میں چند لوگ اس طرح فیصلے کریں گے تو پھر ریاست کہاں کھڑی ہوگی؟ آئی ایم ایف معاہدوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی گئی۔ حکومت کو ملکی معیشت کیلئے کام کرنے کے بجائے جلاؤ گھیراؤ روکنے پر لگایا ہوا ہے۔ ہمیں ملکی آئین جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










