جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملے میں ملوث مزید 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکنان کے جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملے کے واقعے میں ملوث مزید 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کو گرفتار کیا، خصوصی ٹیم نے گیٹ پر حملہ کرنے والے 50 ملزمان کی شناخت بھی کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جتھوں کی دہشتگردی برداشت نہیں، 72 گھنٹوں میں حملہ آور گرفتار ہونے چاہئیں : وزیر اعظم
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کی شناخت سوشل میڈیا پر اپلوڈ ویڈیوز، سی سی ٹی وی کیمروں سے کی گئی، سی سی ٹی وی کیمروں سے لی گئی تصاویر کے بعد نادرا ڈیٹا سے بھی شناخت کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید ملزمان کے ایڈریس حاصل کرکے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










