اتوار، 15-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/26هـ (14-02-2026م)

وفاقی حکومت کا مردم شماری فیلڈ آپریشن 15 مئی کو مکمل کرنے کا فیصلہ

14 مئی, 2023 14:22

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مردم شماری فیلڈ آپریشن 15 مئی کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت کے مطابق فیلڈ آپریشن کی تاریخ میں 15 مئی کے بعد توسیع نہیں ہوگی، تمام صوبائی حکومتیں مردم شماری کے فیلڈ آپریشن 15 مئی تک مکمل کریں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سی سی آئی کی منظوری کے بعد نتائج الیکشن کمیشن کو پیش کیے جائیں گے، حلقہ بندیوں کیلئے نتائج الیکشن کمیشن کو فراہم کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مینول فراڈ سے بڑا فراڈ ڈیجیٹل مردم شماری سے کیا جارہا ہے: حافظ نعیم الرحمان

وفاقی ادارہ شماریات نے چاروں صوبوں کو خط لکھ دیا ہے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔