اتوار، 15-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/26هـ (14-02-2026م)

وفاقی وزراء کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی اپیل

14 مئی, 2023 18:37

اسلام آباد: اسحاق ڈار، راناثناءاللہ نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور وفاقی وزراء نے مولانا فضل الرحمان سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے پی ڈی ایم ڈی چوک پر احتجاج کرے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم اعلان کرچکے ہیں فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا، ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوچکے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ کارکن پر امن ہیں اور پر امن احتجاج ہوگا، کل عوام نکلیں گے اور فیصلہ بھی عوام کی عدالت میں ہوگا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔