کراچی سے پی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاریاں نہ روکی تو جلد اہم اعلان کریں گے: ارسلان تاج

کراچی: ارسلان تاج کا کہنا ہے کہ آج کی موجودہ سیاسی صورتحال جنرل ضیا کے دور سے زیادہ بدتر ہے، کراچی سے پی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاریاں نہ روکی تو جلد اہم اعلان کریں گے۔
پی ٹی آئی کراچی جنرل سیکرٹری و رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ کراچی سے پی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاریاں نہ روکی تو جلد اہم اعلان کریں گے، اس وقت پرامن سیاسی کارکنان کیخلاف ریاستی جبر جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جتھوں کی دہشتگردی برداشت نہیں، 72 گھنٹوں میں حملہ آور گرفتار ہونے چاہئیں : وزیر اعظم
ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ یہ وہ پیپلز پارٹی ہے جو جنرل ضیاء کی کہانیاں سنایا کرتی تھی، آج کی موجودہ سیاسی صورتحال جنرل ضیا کے دور سے زیادہ بدتر ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










