اتوار، 15-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/26هـ (14-02-2026م)

عمران خان نے ذاتی فائدہ لینے کیلئے ملکی خزانہ کو نقصان پہنچایا: احسن اقبال

14 مئی, 2023 14:10

نارووال: احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے افواج پاکستان کی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کروائے، عمران خان نے ذاتی فائدہ لینے کیلئے ملکی خزانہ کو نقصان پہنچایا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ منی لانڈرنگ کے تحت ضبط ہوا، منی لانڈرنگ کے تحت آنیوالی رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نوجوانوں کو ورغلا کر بغاوت پر اکسارہا ہے : شرجیل میمن

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملک ریاض کو 60 ارب روپے کا فائدہ دیا، ملک ریاض کو فائدہ دینے پر عمران خان اور اہلیہ نے ارضی، جواہرات حاصل کیے، رسیدیں دینے کی باری آئی تو عمران خان تشدد ، لاقانونیت پر اتر آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے افواج پاکستان کی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کروائے، نواز شریف اور شہباز شریف نے عدالتوں کا سامنا کرکے بے گناہی ثابت کی، عمران خان نے ذاتی فائدہ لینے کیلئے ملکی خزانہ کو نقصان پہنچایا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔