پی ٹی آئی شرپسندوں پر دہشتگردی کے مقدمات درج کئے جائیں گے: عطا تارڑ

اسلام آباد: عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی شرپسندوں نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا، شرپسندوں پر دہشت گردی کے مقدمات درج کئے جائیں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوص عطا تارڑ کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک و قوم کے 60 ارب روپے لوٹے، عمران خان کی کرپشن اور چوری پکڑی گئی، عمران خان نے اپنی کابینہ سے بند لفافے پر منظوری لی، عمران خان نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا،
خان صاحب کو القادر یونیورسٹی کیلئے زمین دی گئی، عمران خان نے 458 کنال زمین القادر ٹرسٹ کے نام پر لی، عمران خان اور ان کی اہلیہ القادر ٹرسٹ کے ٹرسٹی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملے میں ملوث مزید 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، 18 کروڑ روپے ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں کہاں سے آئے؟، کابینہ میں شہزاد اکبر کی منظوری سے بند لفافہ لائے تھے، بند لفافے پر طارق بشیر چیمہ، فیصل واوڈا نے اعتراض کیا، وہ قوم کا پیسہ تھا جو برطانیہ سے پاکستانیوں کیلئے بھجوایا گیا تھا، خان صاحب نے پراپرٹی ٹائیکون کو سہولتیں میسر کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نیب نے کرپشن کیس میں پکڑا تھا، عمران خان سیاسی مخالفین پر لگائے گئے الزامات ثابت نہ کرسکے، عمران خان کو اپنی لوٹ مار کا جواب دینا پڑے گا، پی ٹی آئی شرپسندوں نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا، عمران خان کی ہدایت پر شرپسندوں نے املاک کو نقصان پہنچایا، شرپسندوں پر دہشت گردی کے مقدمات درج کئے جائیں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










