اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن 36 ویں روز بھی جاری، 33 ڈاکو گرفتار، 3 ہلاک

14 مئی, 2023 13:05

صادق آباد: کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن 36 ویں روز بھی جاری ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق کچا رجوانی میں شبیر لاٹھانی گینگ کا ٹھکانہ تباہ و مسمار کردیا گیا ہے، جزیرہ نما کچا رجوانی کے گرد مزید گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، پولیس نے کئی میل علاقہ ڈاکوؤں سے کلیئر کروالیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نو گو ایریا میں پولیس اسکول اور فری ڈسپنسری قائم کردی گئی ہے، کچے کے مکینوں نے احسن اقدام پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے کچے میں آپریشن جاری، کئی علاقے ڈاکوؤں سے آزاد، معمولات زندگی بحال

ترجمان پولیس نے بتایا کہ آپریشن میں 33 ڈاکو گرفتار، 3 ہلاک اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے، آپریشن میں ہزاروں ایکڑ علاقہ کلیئر اور درجنوں کمین گاہیں مسمار کی جا چکیں ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔