تمام شہری پر امن احتجاج کے لیے تیار رہیں، عمران خان کی اپیل

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قوم سے بھرپور پر امن احتجاجی تحریک کیلئے تیار رہنے کی اپیل کردی ہے۔
عمران خان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے تقریباً 7ہزار قائدین، کارکنان اور خواتین کو جیلوں میں ٹھونس دیا گیا، یہ تحقیق تک نہیں کی گئی کہ سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کرنے میں کون ملوث تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خبردار کر رہا ہوں، پھر گرفتار کیا تو وہی ردعمل آئے گا : عمران خان
ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ یہ ہے کہ ملکی سب سے بڑی اور واحد سیاسی جماعت پر پابندی عائد کی جائے، تمام شہری پر امن احتجاج کے لیے تیار رہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر عدالت عظمٰی اور آئین کو تباہ کردیا گیا تو تصورپاکستان ہی دم توڑ دے گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










