پاکستان کی تباہی بھی ججز کے فیصلوں سے ہوئی ہے: مریم کا پی ڈی ایم دھرنے سے خطاب

اسلام آباد: مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تباہی بھی ججز کے فیصلوں سے ہوئی ہے، اس ملک کو ہمیشہ نظریہ ضرورت نے خراب کیا۔
سینئر نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز کا پی ڈی ایم دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے آئین کا احترام کرنے والے لوگ ہیں، ہم اس جگہ احتجاج نہیں کرنا چاہتے تھے، جب اصلی عوام نکلتے ہیں تو ایک گملا بھی نہیں ٹوٹتا، ہم سپریم کورٹ اور آئین کا احترام کرنے والے لوگ ہیں، چیف جسٹس سے پوچھتی ہوں عوام کا سمندر دیکھ کر خوشی ہوئی یا نہیں، پاکستان کی تباہی بھی ججز کے فیصلوں سے ہوئی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس عمارت سے مظلوم کو انصاف ملتا تھا، جمہوریت کو مضبوط ہونا تھا، اس عمارت سے پارلیمنٹ کی مضبوطی کی بات ہونی چاہیے تھی، اس عمارت کو آپ نے عمران داری سے داغ دار کرنے کی کوشش کی، فتنہ اور انتشار پھیلانے والوں کو انجام تک پہنچانے کی ذمے داری عدلیہ کی تھی، ابھی تو قانون بنا نہیں اور تم اس بل پر سانپ بن کر بیٹھ گئے، مریم نواز
ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کو ہمیشہ نظریہ ضرورت نے خراب کیا، منتخب وزیر اعظم کو جلا وطن کردیا جاتا ہے، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزیر اعظم کو ہٹا دیا جاتا ہے، آمروں کی خاطر نظریہ ضرورت کو ہمیشہ زندہ کیا گیا، ہر مارشل لا پر ٹھپہ اس عمارت سے لگایا گیا، آپ کے قلم کو طاقت پاکستان کے آئین نے دی ہے، منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیجا جاتا ہے اور کسی کو پھانسی لگائی جاتی ہے، کیا ایک بھی آمر کو اس عدالت نے شب خون مارنے پر گھر بھیجا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس اپنا منصب چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلیں: مریم نواز
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں چوتھا عدالتی مارشل لاء بھی یہی سے لگا ہے، پاکستان کے عوام کی حالت پچھلے 75 سال سے نہیں بدلی، اسمبلیاں توڑنے میں عارف علوی بھی شامل تھے، 14 مئی کو الیکشن کے لیے لوگ کیوں نہیں نکلے، گھڑی چور کو توشہ خانہ کیس میں بھی ضمانت مل گئی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج ایسا ماحول بن گیا ہے ججز ہی ججز کے فیصلے ماننے کو تیار نہیں، اپنے پاس بٹھا کر قمر جاوید باجوہ سے فیصلہ کرایا کہ پنجاب اسمبلی ٹوٹے گی، 25 مئی کو لانگ مارچ میں پورے اسلام آباد کو آگ لگادی گئی تھی، آج جب بشریٰ بی بی عدالت گئی تو اس کو سفید چادر میں لے جایا گیا، آپ کے گھر کی خواتین کی عزت ہے تو دوسروں کی نہیں، جب تم اقتدار میں تھے تو دوسروں کی بیٹیاں دھکے کھاتی تھیں، میں نے 4 سال ظلم برداشت کیا۔
سینئر نائب صدر (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں احتجاج کے دوران عوام نہیں صرف بلوائی نکلے، یہ اپنے لوگوں کو ٹریننگ دے رہا تھا جنہیں اس نے جیلوں سے رہا کرایا، ان حملوں کا ماسٹر مائنڈ عمران خان تھا، اس نے کہا تھا میری گرفتاری ہو تو ان جگہوں پر حملے کرنے ہیں، چار تین کے فیصلے کو طاقت سے تین دو میں بدلا گیا، آپ کے ساتھی ججز نے کہا، آپ نے اختیارات کا غلط استعمال کیا، ساتھی ججز نے کہا، آپ نے سپریم کورٹ کو ون مین شو بنادیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ نے حمزہ شہباز کی حکومت پلیٹ میں رکھ کر پی ٹی آئی کو دی، کل اگر الیکشن ہوتے تو پہلے نمبر پر کوڑے والی بالٹی آتی، جی ایچ کیو پر پہلا حملہ کالعدم ٹی ٹی پی، دوسرا پی ٹی آئی نے کیا، جو کام دہشت گرد تنظیمیں نہ کرسکیں ان کے پالتو عمران خان نے کردیا، دفاعی تنصیبات، جناح ہاؤس اور اسپتالوں کو جلایا گیا، دشمن کے طیارے مار گرانے والے جنگی جہازوں کو جلایا گیا، شہدا کی یاد گاروں کو نذر آتش کیا گیا، عمران خان نے دہشت گردوں کے ذریعے اپنے جتھوں کو ٹریننگ دی، تمہاری تاریخ دہشت گردی اور تخریب کاری سے بھری ہے۔
انہوں نے کہا کہ رینجرز کا شکریہ ادا کرو تمہاری ٹانگ 2گھنٹے میں ٹھیک کردی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










