رہنما پی ٹی آئی فیاض الحسن چوہان کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے فیاض الحسن چوہان کو مری روڈ لیاقت باغ سے گرفتار کیا، فیاض الحسن چوہان کے خلاف 9 مئی کو تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما پر جلاؤ گھیراؤ اور کارکنوں کو اکسانے، سکستھ روڈ میٹرو اسٹیشن جلانے اور توڑ پھوڑ کا بھی الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران ریاض کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او سیالکوٹ معطل
فیاض الحسن چوہان کی انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری 18 مئی تک منظور ہوچکی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










