پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری جیل میں بیماری کا شکار، پمز منتقلی کی درخواست

اسلام آباد : شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری ایڈوکیٹ نے اپنی والدہ کی طرف سے درخواست دائر کی ہے، جس کی آج ہی سماعت کرنے کی استدعا بھی کی گئی۔
درخواست کے مطابق شیریں مزَاری کو ہائی بلڈ پریشر، فوڈ پوائزننگ، پاؤں پر سوجن ہے۔ وہ 72 سال کی ہیں اڈیالہ جیل میں ان کا علاج ممکن نہیں۔ عدالت شیریں مزَاری کو علاج کے لئے پمز منتقلی کا حکم دے۔
یہ بھی پڑھیں : سابق پی ٹی آئی ایم پی اے کو گرفتاری سے بچانے کی کوشش پر ایس ایچ او گرفتار
واضح رہے کہ جمعے اور ہفتے کی درمیان شب کو پی ٹی آئی رہنماء شیریں مزاری کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










