سابق پی ٹی آئی ایم پی اے کو گرفتاری سے بچانے کی کوشش پر ایس ایچ او گرفتار

پشاور : ایس ایچ او تھانہ گلبرگ کے خلاف سابق پی ٹی آئی ایم پی اے کو گرفتاری سے بچانے پر سب انسپکٹر حسن علی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
مقدمے کے مطابق ایس ایچ او گلبرگ تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ملک واجد کے ساتھ رابطے میں ملوث پائے گئے، جن کی جانب سے کارکنان کو لوٹ مار، گھیراؤ جلاؤ کے لئے اکسانے میں اہم کردار تھا۔
یہ بھی پڑھیں : جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث 76 ملزمان گرفتار، 17 مقدمات درج
ایس ایچ او ورکرز کو اکسانے والے سابق پی ٹی آئی ایم پی اے کو گرفتاری سے بچانے کے لئے فونز بند کرنے کا کہتے رہے۔ ایس ایچ او فواد علی دیگر معلومات دینے میں بھی ملوث پائے گئے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










