چیف جسٹس سپریم کورٹ کیخلاف ریفرنس کیلئے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک منظور

اسلام آباد : قومی اسمبلی نے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے خلاف ریفرنس کے لیے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک منظور کرلی ہے۔
حکومت کا چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ ریفرنس کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں مختلف جماعتوں کے ارکان شامل ہیں۔ کمیٹی کی تشکیل کا اختیار اسپیکر قومی اسمبلی کو دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب الیکشن کیس : سپریم کورٹ نے سماعت 23 مئی تک ملتوی کردی
شازیہ ثوبیہ سومرو نے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کی، جسے منظور کرلی گئی۔ کمیٹی میں محسن شاہنواز، خورشید جونیجو، صلاح الدین ایوبی، شہناز بلوچ، صلاح الدین ارکان میں شامل ہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کے لیے ایوان کی کمیٹی بنائی جائے۔
بعد ازاں پیپلز پارٹی نے بھی چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لانے کیلئے ایوان کی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا، جو وفاقی وزیر برائے محولیاتی تبدیلی شیری رحمان کی جانب سے کیا گیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










