ہفتہ، 14-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/26هـ (14-02-2026م)

کتنے کو گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں؟ مرسیڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں؟ مریم نواز

16 مئی, 2023 14:25

لاہور : لیگی چیف آرگنائزر کا کہنا ہے کہ ہر ایک کو جیل سے ریسٹ  ہاؤس بھی شفٹ کرتے ہیں؟

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینیئر نائب صدر مریم نواز نے سماجی میڈیا پر چیف جسٹس کی وضاحت کے جواب میں کہا کہ اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں؟

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہر ایک کو رجسٹرار سے فون کروا کر مرسیڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں؟ ہر ایک کو جیل سے ریسٹ  ہاؤس بھی شفٹ کرتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں : مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ’’آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی‘‘ ہر کسی کو کہتا ہوں : چیف جسٹس

ان کا مزید کہنا تھا کہ سب پر اسی طرح ریمانڈ میں ضمانتوں کی برسات کرتے ہیں؟ سب کو کہتے ہیں دس فیملی میمبرز کو بلائیں، گپیں لگائیں اور سو جائیں؟

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔