سیاسی درج حرارت نیچے نہیں آرہا، صلح کی طرف جانا چاہیے : فواد چوہدری

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ ملک کا نقصان ہو رہا ہے، بہتر ہے معاملہ صلح کی طرف جانا چاہیے، سیاسی درج حرارت نیچے نہیں آرہا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فواد چوہدری کو کمرہ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
اس موقع پر جی ٹی وی نے سوال کیا کہ چوہدری صاحب فوجی تنصیبات پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں، جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ہم کر چکے ہیں۔
توڑ پھوڑ میں پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کے ملوث ہونے کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم لوگ تو جیلوں میں ہیں ہمیں کیا پتہ کیا کیا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : فواد چوہدری، فرخ حبیب سمیت پی ٹی آئی کے چھ رہنماؤں کی ضمانت خارج
ان سے جب پوچھا گیا کہ عمران خان کہتے ہیں گرفتاری کرو گے تو ردعمل آئے، جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہم تو کہہ رہے تھے۔ انہوں نے خفیہ ملاقات سے متعلق سوال کا نفی میں جواب دیا۔
فواد چوہدری نے کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ملک بھر میں آٹھ دس ہزار لوگ گرفتار ہیں۔ ملک کا نقصان ہو رہا ہے، بہتر ہے معاملہ صلح کی طرف جانا چاہیے۔
صحافی نے سوال کیا کہ کل کہا گیا ہے ان افراد کے خلاف آرمی ایکٹ، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ اپنے لوگوں کے خلاف کیسے مقدمات چلائیں گے؟ سیاسی درج حرارت نیچے نہیں آرہا۔
فواد چوہدری نے شکواہ کیا کہ سی آئی بلڈنگ میں مجھے چھوٹے سے سیل میں رکھا گیا۔ واش روم بھی ادھر ہی تھا، برے حالات تھے۔ ہماری دیگر قیادت اڈیالہ جیل میں ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










