پارٹی تبدیل کرسکتے ہیں، فوج نہیں بدل سکتے: محمود مولوی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

کراچی: رکن قومی اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف محمود مولوی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
محمود مولوی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، قومی اسمبلی کی نشست سے بھی مستعفی ہورہا ہوں، میں فوج کے خلاف بات نہیں سن سکتا، شہدا کی یادگاروں کی توہین نہیں کرسکتا، میں فوج کیخلاف نہ گیا ہوں نہ کبھی جاؤں گا، 9 مئی کو جو ہوا وہ قابل مذمت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کی طویل سماعت، فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف فیصلہ محفوظ
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت تبدیل کرسکتے ہیں، فوج نہیں بدل سکتے، فوج کی وجہ سے ملک سلامت اور ایٹمی قوت ہے، کہتے ہیں فوج خراب ہے، کیا ہم بھارت یا افغانستان سے فوج لائیں؟، سیاسی معاملات مذاکرات کی میز پر طے ہونے چاہئیں، بھارت کا باپ وہ کام نہ کرسکا جو ان لوگوں نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب کہتے تھے کہ فوج ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے، ہم اقتدار میں آئے تھے تو کیا فوج کیخلاف آئے تھے؟، فوج سے لڑکر ہم کیا ثابت کریں گے؟، کوئی میرا سافٹ ویئر تبدیل نہیں کرسکتا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










