الیکشن کمیشن نے سندھ کے بلدیاتی امیدواروں کی حلف برداری کیلئے 22 مئی کی تاریخ دے دی
کراچی : الیکشن کمیشن سندھ نے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے حلف کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، 22 مئی کو یوسیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین، وارڈ ممبرز حلف اٹھائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کو کاسموپولیٹن کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ہے۔ کراچی کے ایوان کے کل منتخب ارکان کی تعداد 246 ہے۔ 9 نشستوں پر مختلف عدالتوں، الیکشن کمیشن نے نتائج روک رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کے ہاتھوں یرغمال ہے، ہم سپریم کورٹ جائینگے: حافظ نعیم
دوسری طرف پی ٹی آئی 9 مئی کے واقعات کے بعد سے پولیس کے پارٹی پر کریک ڈاؤن کے باعث پریشان ہے۔ کئی منتخب بلدیاتی امیدوار یا تو روپوش ہیں، یا پھر احتجاج میں ملوث ہونے پر سلاخوں کے پیچھے ہے۔ پی ٹی آئی نے 22 مئی سے قبل بلدیاتی نمائندوں کی رہائی نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کرنے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










