پنجاب پولیس کو آپریشن میں اہم کامیابی، کچہ کراچی ڈاکوؤں سے آزاد
صادق آباد : پنجاب پولیس کی جانب سے کچے کے علاقے میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈاکوؤں کے گرد گھیرا مزید کیا جارہا ہے، کچہ کراچی کو ڈاکوؤں سے آزاد کرالیا گیا۔
صادق آباد کے کچے کےعلاقے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن 39ویں روز میں داخل ہوگیا، جس میں پولیس کو ایک اور اہم کامیابی مل گئی۔ کچہ کراچی کو ڈاکوؤں سے پاک کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں شرپسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی منظوری
ترجمان کے مطابق کچہ رجوانی کو کلیئر کرانے کے لیے پولیس کے دستے آگے بڑھنے لگے ہیں، جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ جاری ہے۔ پولیس نے ڈاکوؤں کی سپلائی چین کاٹ کر فرار کے راستے مسدود کر دیئے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










