9 مئی احتجاج : شرپسندوں نے جناح ہاؤس کو کس طرح نقصان پہنچایا، تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد : 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے کی تفصیلات کے ذریعے جانا جا سکتا ہے کہ کس طرح شرپسندوں نے منصوبہ بندی کے تحت قومی تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق دوپہر 2:35 سے 2:40 تک مظاہرین زمان پارک لاہور میں اکٹھے ہوئے۔ 2:55سے 3:20 کے دوران یاسمین راشد اور دیگر شرپسند لبرٹی چوک پہنچے۔ سہہ پہر 4:05 پر مشتعل ہجوم نے لاہور کینٹ کا رخ کیا۔
4:05 پر پہلے سے شرپسندوں کا ایک ٹولہ شیرپاؤ برج پر پہنچا ہوا تھا۔ شام 5:15 پر پہلا دھاوا جناح ہاؤس پر بولا گیا۔ 5:27 پر شرپسندون نے جِناح ہاؤس میں دوبارہ انٹری کی۔ 5:30 سے 6 بجے تک جِناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کرکے شدید نقصان پہنچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : مودی حکومت کی غنڈہ گردی، ممبئی میں واقع جناح ہاؤس ہتھیا لیا
6:07 پر جِناح ہاؤس کو مکمل جلا دیا گیا۔ 6:10 پر فورٹریس سے شرپسندوں کی مزید کمک جِناح ہاؤس پہنچ گئی۔ 6:13 پر مزید ایک اور جتھہ دھرم پورہ سے جِناح ہاؤس پہنچا۔ 6:30 سے 7:55 تک تقریباً 2 ہزار لوگوں نے جِناح ہاؤس کو مکمل تباہ کردیا۔
تباہی کا یہ سلسلہ رات 8 بجے تک جاری رہا۔ شرپسندوں نے ملٹری انجنیئرنگ سروسز کے دفتر پر حملہ کر کے تباہی مچائی۔ جِناح ہاؤس پر منصوبہ بندی کیساتھ منظم طریقے سے حملہ کیا گیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










