جلاؤ گھیراؤ میں ملوث عناصر کو کوئی معافی نہیں ملے گی : بلاول بھٹو زرداری
کراچی : وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سیاسی لبادہ اوڑھے حملہ آوروں کو بے نقاب کرتے رہیں گے، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث عناصر کو کوئی معافی نہیں ملے گی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے جدوجہد کی۔ پیپلز پارٹی کی قیادت اور ورکرز نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا۔ ہماری قیادت نے وطن کی محبت میں غیر آئینی اقدامات قبول کیے۔
یہ بھی پڑھیں : جلاؤ گھیراؤ کیس : یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال کی ضمانت منظور، فرخ حبیب کی خارج
انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت کبھی اداروں پر حملہ آور نہیں ہوئی۔ ہم پارلیمنٹ کی طرح سب اداروں کو مضبوط کریں گے۔ سیاسی لبادہ اوڑھے حملہ آوروں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔ املاک، تنصیبات کی توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث عناصر کو کوئی معافی نہیں ملے گی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










