لیڈر بس عمران خان ہے ،علی زیدی کا تحریک انصاف نہ چھوڑنے کا اعلان
کراچی :رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے درخواست دی تھی کہ کمر میں 4دن س تکلیف تھی، اسپتال میں میڈیکل چیک اپ کی درخواست دی تھی ، یہ تو جیکب آباد لے جارہے تھے شکر گزار ہوں گھر میں نظر بند کیا گیا۔
علی زیدی نے کہا کہ جو تماشا ٹی وی پر چلا اس کی شدید مذمت کرتا ہوں ،عمران خان نے ہمیشہ دہشت گردی سے دور رہنے کی تلقین کی ، میں عمران خان کو سیاستدان مانتا ہوں لیڈرتو وہی ہے ، میں تحریک انصاف جب چھوڑوں گا تب عمران خان چھوڑیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں تحریک انصاف جب چھوڑوں گا تب عمران خان چھوڑیں گے، اختلاف سب میں ہوسکتا ہے،فوج ہماری ہے اور ہم فوج کے ہیں، پرامن احتجاج سب کاآئینی حق، پرتشدد مظاہرے قبول نہیں۔پرُتشدد مظاہرے کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
یہ پڑھیں : پارٹی تبدیل کرسکتے ہیں، فوج نہیں بدل سکتے: محمود مولوی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










