عمران خان کو کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع
اسلام آباد : عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کردی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی دو مختلف مقدمات میں عبوری درخواست ضمانت 18 مئی تک منظور
ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل، اسٹیٹ کونسل، عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔
وفاق کی جانب سے کیسوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جلد کیسوں کی تفصیلات فراہم کردیں گے۔
عدالت نے وفاقی حکومت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










