جمعرات، 4-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/13هـ (04-12-2025م)

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی گڈ ٹو سی یو کی گونج

17 مئی, 2023 12:52

اسلام آباد : وفاقی ہائی کورٹ کے جج بھی چیف جسٹس آف پاکستان کے نقش قدم پر چل پڑے۔ سپریم کورٹ سے وضاحتوں کے بعد گڈ ٹو سی یو کی گونج اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں آئی جی اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : چیف جسٹس کی تنخواہ وزیراعظم اور وفاقی وزرا سے بھی زائد ہونے کا انکشاف

جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کہا کہ آئی جی صاحب گڈ ٹو سی یو، جس پر کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد نے قہقہے لگائے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے عمران خان کی پیشی پر گُڈ ٹو سی یو کہا تو انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز عمران خان کو کہے گئے جملے کی وضاحت بھی کی تھی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔