جمعرات، 4-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/13هـ (04-12-2025م)

جنوبی پنجاب کے 10 سابق ایم پی ایز کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

18 مئی, 2023 15:56

ملتان : جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں نے نیوز کانفرنس میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ظہیر الدین خان نے کہا کہ آج ہم سابق پارلیمنٹیرینز ملتان پریس کلب میں موجود ہیں۔ 9 مئی کو پاکستان کیساتھ جو حادثہ پیش آیا شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی رہنماء شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کرنے کا حکم

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو آرمی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، کیا ثابت کرنا چاہ رہے تھے۔ سیاست میں آنے کا مقصد یہ نہیں تھا۔

قیصر مگسی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے عوام کی ترجمانی کررہے ہیں۔ 9 مئی کو ملکی تاریخ کا بدترین واقعہ ہوا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔